کرس گیل مچھلیاں پکڑنے کے لیے کیرالا پہنچ گئے

کرس گیل نے جال کی ذریعے وہاں پر مچھلیاں پکڑنی چاہیں مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔


Sports Desk May 01, 2018
کرس گیل نے جال کی ذریعے وہاں پر مچھلیاں پکڑنی چاہیں مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کنگز الیون پنجاب کے ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل فارغ وقت گزارنے کیرالا پہنچ گئے جہاں پر انھوں نے مچھلیاں پکڑنے کی بھی کوشش کی۔

کرس گیل اپنی پارٹنر، بیٹی اور ساس کے ہمراہ کولام کے ایک ہوٹل میں پہنچے، اگلے روز جال کی ذریعے وہاں پر مچھلیاں پکڑنی چاہیں مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا، وہ کشتی کی سواری سے لطف اندوز ہوئے جبکہ ہوٹل میں یوگا کلاس میں بھی حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق گیل کی واپسی 3 مئی کو ہوگی،ان کی ٹیم کا اگلا میچ 4 مئی کو اندور میں ممبئی انڈینز کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں