پاکستانی فنکار دنیامیں خودکومنوانے کا ہنرجانتے ہیں ندیم

اب ہماری ڈرامہ انڈسٹری کوکسی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے،اداکار


Showbiz Reporter April 17, 2013
ندیم کاکہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری کی طرح فلم کی بحالی کے لیے بھی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہمارے نئے فنکاروں کوکام کرنے کے مواقع فراہم ہوسکیں۔ فوٹو: فائل

اداکارندیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاراپنے کام سے دنیامیں خودکومنوانے کا ہنرجانتے ہیں ہماری نئی نسل معیاری کام کررہی ہے اب ہماری ڈرامہ انڈسٹری کوکسی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری پرجب لوگ تنقیدکرتے تھے تومیں انھیں یہ سمجھایاکرتاتھا کہ وقت اچھا بھی آئیگاہمیشہ دن نہیں رہتارات بھی آتی ہے اورجب شب کے کالے بادل چھٹ جائیں تواجالے کی کرنیں استقبال کرتی ہیں ہم نے ہمیشہ اچھا وقت نہیں دیکھا اورحالات سے ڈرنا نہیں چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارندیم کاکہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری کی طرح فلم کی بحالی کے لیے بھی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہمارے نئے فنکاروں کوکام کرنے کے مواقع فراہم ہوسکیں۔

مقبول خبریں