بھارتی شوٹر شاہزر رضوی نمبرون بن گئے

بھارتی شوٹر شاہزر رضوی نمبرون بن گئے


Sports Desk May 02, 2018
بھارتی شوٹر شاہزر رضوی نمبرون بن گئے ؛ فوٹوفائل

بھارتی شوٹر شاہزر رضوی 10 میٹر ایئر پسٹل کیٹیگری میں دنیا کے نمبرون شوٹر بن گئے۔

انھیں یہ اعزاز 1654 رینکنگ پوائنٹس مل جانے پر حاصل ہوا، شاہزر نے اپریل میں جنوبی کوریا کے شہر چانگوون میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں 10 میٹر ایئرپسٹل ایونٹ میں سلور میڈل بھی حاصل کیا تھا۔

نئی رینکنگ میں شاہزر پہلے جبکہ روسی شوٹر ایرٹم چیرنوسوف دوسرے اور جاپان کے ٹومو یوکی میٹسوڈا تیسرے نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں