ویسٹ انڈین کرکٹر گیل دھوکا دینے والی پرانی فرنچائز بنگلور سے ناخوش

دوسری طرز کی کرکٹ سے بھی الگ تو ہونا ہی ہے، میں آگے کی فکر نہیں کرتا؛ گیل


Sports Desk May 02, 2018
ویسٹ انڈین کرکٹر گیل دھوکا دینے والی پرانی فرنچائز بنگلور سے ناخوش فوٹو : فائل

ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل اپنی پرانی آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے دھوکا دینے پر ناخوش ہیں وہ کہتے ہیں کہ آرسی بی نے کہا تھا کہ مجھے برقرار رکھا جائے گا مگر پھر انھوں نے کال ہی نہیں کیا۔

گیل نے انڈین لیگ میں اپنی نئی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی جانب سے رواں سیزن میں اب تک 4 میچز میں 252 رنز بنائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بنگلور کا اہم کھلاڑی تھا مگر آخر میں مجھے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے مجھے کال کی تھی کہ وہ مجھے ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھ سے کہا گیا کہ وہ مجھے برقرار رکھیں گے مگر پھر ان کی جانب سے مجھے کوئی کال ہی موصول نہیں ہوئی جس سے میں نے جان لیا کہ وہ مجھے ٹیم میں نہیں رکھنا چاہتے۔

گیل نے اس بات پر بھی حیرت ظاہر کی کہ انھیں اس بار ہونیوالی نیلامی میں شروع میں کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا تاہم ان کا کہنا تھا کہ کنگز الیون پنجاب کا حصہ بننے پر خوش ہوں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ آخر مجھے آئی پی ایل سے ہی نہیں دوسری طرز کی کرکٹ سے بھی الگ تو ہونا ہی ہے، میں آگے کی فکر نہیں کرتا، میں حال میں جیتا ہوں اور اس وقت اپنی فارم پر کافی خوش بھی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں