لیستھ مالنگا نے آئی پی ایل کی خاطر سری لنکن بورڈ کی وارننگ کو ہوا میں اڑا دیا

آئی پی ایل کے ختم ہونے تک کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتا، فاسٹ بولر


Sports Desk May 03, 2018
آئی پی ایل کے ختم ہونے تک کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتا، فاسٹ بولر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے آئی پی ایل کی خاطر اپنے بورڈ کی وارننگ کو ہوا میں اڑا دیا۔

سلیکٹرز کی جانب سے مالنگا کو علاقائی ون ڈے ٹورنامنٹ کیلیے دمبولا کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا، ساتھ میں ایس ایل سی کی جانب سے خبردار بھی کیا گیا تھا کہ اگر انھوں نے ڈومیسٹک ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تو قومی ٹیم کیلیے سلیکشن پر غور نہیں کیا جائے گا۔

مالنگا اس وقت آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز کے ساتھ بطور بولنگ مینٹور کام کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے ختم ہونے تک کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتا، میں کافی فٹ ہوں، جو پریکٹس میچ ہونگے ان میں کھیلوں گا، اگر اچھا ثابت ہوا تو سلیکٹر مجھے منتخب کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں