لیورپول کے مسلم اسٹارز ماہ صیام میں روزے رکھنے کے لیے بھی تیار

رمضان میں میرے لیے شیڈول متوازن رکھنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہم دن میں 2 ٹریننگ سیشن کرتے ہیں، صلاح


Sports Desk May 05, 2018
رمضان میں میرے لیے شیڈول متوازن رکھنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہم دن میں 2 ٹریننگ سیشن کرتے ہیں، صلاح۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلش فٹبال کلب لیورپول میں شامل مسلمان کھلاڑی ماہ صیام میں روزے رکھیں گے۔


انگلش فٹبال کلب لیورپول میں شامل 3 مسلمان کھلاڑی محمد صلاح، ساڈیو مین اور ایمرے کین رواں شروع ہونے والے ماہ صیام میں روزے رکھیں گے، اگرچہ رواں ماہ لیورپول کی ٹیم 26 مئی کو کیو میں رئیل میڈرڈ سے یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹل کیلیے مقابلہ بھی کرے گی۔

سینیگال سے تعلق رکھنے والے ساڈیو نے دسمبر2016 میں برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ مذہب میرے لیے بہت اہم ہے، میں اسلامی شعائر کا انتہائی احترام کرتا ہوں ، اسی طرح صلاح نے کہاکہ رمضان میں میرے لیے شیڈول متوازن رکھنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہم دن میں 2 ٹریننگ سیشن کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں