آئرش کرکٹ کو جوبن پر آتے 3 صدیاں لگ گئیں

1731میں کھیل سے وابستگی کا ریکارڈ موجود ، پہلا کلب 1830میں قائم ہوا


Sports Desk May 11, 2018
ویسٹ انڈیز کو 1969میں 25پر ڈھیر کیا، پاکستان کیخلاف ورلڈکپ میں فتح۔ فوٹو: فائل

آئرش کرکٹ کو جوبن پر آتے 3 صدیاں لگ گئیں، اس کھیل کے ساتھ1731میں وابستگی کا ریکارڈ موجود ہے.

اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آئرلینڈ میں کرکٹ کے شواہد 1731سے ملتے ہیں، پہلا کلب فونیکس 1830میں بنایا گیا جو اب تک ڈبلن میں قائم ہے، ٹیم نے ٹور پر آنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو 1969میں صرف25 رنز پر ڈھیر کرکے فتح سمیٹی اور دنیائے کرکٹ میں پہچان بنائی.

مسلسل3بار کوالیفائرز میں ناکامیوں کے بعد آئرلینڈ نے ورلڈکپ2007 کیلیے کوالیفائی کیا اور پاکستان کیخلاف فتح سے اپنا وجود منوالیا،اس سے قبل ٹیسٹ کھیلنے والے ملک زمبابوے کیخلاف میچ ٹائی بھی کیا۔

آئی سی سی کا فل ممبر نہ ہونے کی وجہ سے کئی آئرش کرکٹرز انگلینڈ میں مستقبل تلاش کرتے رہے،ان میں سب سے بڑا نام ایون مورگن کا ہے جو اس وقت انگلش ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں،ایڈ جوائس اور بوائیڈ رینکن اس طرح کی کوشش کے بعد واپس آچکے،اس وقت بھی آئرلینڈ کے پاس بڑی تعداد عمررسیدہ کرکٹرز کی ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارین ڈیوٹروم کا کہنا ہے کہ ہم طویل سفر کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا درجہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں،طویل فارمیٹ کے میچز کی مقبولیت میں کمی کی وجہ سے میزبانی گھاٹے کا سودا ثابت ہوسکتی ہے،بارشوں کی مداخلت بھی ایک مسئلہ ہے لیکن ہم یہ خطرہ مول لینے کو تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں