شاہ رخ خان کی گیم اسپرٹ کے فقدان پر معذرت

ٹیم کا ’باس‘ ہونے کے ناطے میں اپنی سائیڈ کی جانب سے گیم اسپرٹ کے اس فقدان پر شائقین سے معافی مانگتا ہوں، شاہ رخ خان


Sports Desk May 11, 2018
ٹیم کا ’باس‘ ہونے کے ناطے میں اپنی سائیڈ کی جانب سے گیم اسپرٹ کے اس فقدان پر شائقین سے معافی مانگتا ہوں، شاہ رخ خان- فوٹو: فائل

آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے گیم اسپرٹ کے فقدان پر معذرت کرلی۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی انڈینز سے میچ میں اپنی سائیڈ کی جانب سے گیم اسپرٹ کے فقدان پر معذرت کرلی۔ کے کے آر کو بدھ کی شب ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ میں 102 رنزسے شکست ہوئی تھی۔

شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر کہا کہ '' کھیل میں ہمیشہ ہی اسپرٹ کو اہمیت حاصل ہوتی ہے، فتح و شکست سے قطع نظر گیم اسپرٹ اہم ہونی چاہیے، ٹیم کا 'باس' ہونے کے ناطے میں اپنی سائیڈ کی جانب سے گیم اسپرٹ کے اس فقدان پر شائقین سے معافی مانگتا ہوں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں