ششانک منوہر آئندہ2 سال کیلیے آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے

ششانک منوہر آئندہ2 سال کیلیے آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے


Sports Desk May 16, 2018
ششانک منوہر آئندہ2 سال کیلیے آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے فوٹو : فائل

ششانک منوہر آئندہ2 سال کیلیے آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

2016میں پہلے آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے والے ششانک نے کرکٹ پر بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی اجارہ داری قائم کرنے والے ''بگ تھری'' کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ میں شامل کئی عہدیدار اپنے ہی سابق چیف کیخلاف تھے،اس بار وہ آئی سی سی چیئرمین کیلیے اکلوتے امیدوار تھے۔اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ کروڑوں شائقین کے پسندیدہ کھیل کی بہتری کیلیے مزید ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں