ڈراموں کے موضوعات حقیقی زندگی سے قریب تر ہیں ریجا علی

ماضی کی طرح آج بھی پاکستانی ڈرامہ ناظرین کی اولین ترجیح ہے، اداکارہ


Showbiz Reporter April 21, 2013
ماضی کی طرح آج بھی پاکستانی ڈرامہ ناظرین کی اولین ترجیح ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

اداکارہ ریجا علی نے کہاہے کہ پرائیویٹ پروڈکشنز میںبننے والے ڈراموں کے موضوعات حقیقی زندگی سے قریب ترہیں۔

ماضی کی طرح آج بھی پاکستانی ڈرامہ ناظرین کی اولین ترجیح ہے اوراس کامیابی ساراکریڈٹ ٹی وی انڈسٹری کے ان تمام لوگوں کو جاتا ہے جونقل کرنے کی بجائے عقل سے بہترین کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجا علی نے گزشتہ روز ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔



انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ چینلز میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ پروڈکشنز نے بڑے پیمانے پرڈرامے بنانا شروع کیے ہیں جن میں جہاں کثیر سرمایہ لگایاجارہا ہے وہیں ایسے موضوعات تلاش کیے جارہے ہیں جن کی وجہ سے معاشرے کے بہت سے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ پاکستانی ڈرامے کو شوق سے دیکھتے ہیں اوراس کے ذریعے اپنے حقوق کو جاننے کے ساتھ ساتھ مسائل کو بھی سمجھتے ہیں۔ حقیقت کے قریب تررہنے والے موضوعات ہی ہمیشہ ناظرین کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

مقبول خبریں