آئرلینڈ میں کرکٹ میچ کے دوران ماں اور بیٹا آمنے سامنے آگئے

سابق آئرش انٹرنیشنل پیئر جولی لیوگ کو اپنے 16 سالہ بیٹے ایڈین کے خلاف ہی میدان میں اترنا پڑگیا۔


Sports Desk June 07, 2018
سابق آئرش انٹرنیشنل پیئر جولی لیوگ کو اپنے 16 سالہ بیٹے ایڈین کے خلاف ہی میدان میں اترنا پڑگیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آئرلینڈ میں ایک مقامی کلب میچ کے دوران ماں اور بیٹا آمنے سامنے آگئے۔

سابق آئرش انٹرنیشنل پیئر جولی لیوگ کو اپنے 16 سالہ بیٹے ایڈین کے خلاف ہی میدان میں اترنا پڑگیا۔ جولی برڈینٹ کلب کی لائف ٹائم ممبر ہیں چونکہ اس کی کوئی بوائز ٹیم نہیں ہے اس لیے ایڈین نے فاکس لاج کو جوائن کیا،گذشتہ دنوں دونوں ٹیموں کا میچ ہوا۔

جولی نے کہاکہ میں اس حوالے سے کافی نروس اور چاہتی تھی کہ میرا بیٹا جیتے، مگر میدان میں میری تمام سپورٹ اپنے کلب کے ساتھ تھی۔ اس مقابلے میں اگرچہ جولی نے اچھی بیٹنگ کی مگر ان کی ٹیم کو فاکس لاج کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

مقبول خبریں