پارلیمنٹ سپریم ہےتمام ادارے حدود میں رہیں جہانگیربدر

اداروں کے پیچھے چھپ کر جمہوری عمل کوسبوتاژکرنیوالوں کونتائج مدنظر رکھنا ہونگے


APP August 12, 2012
اداروں کے پیچھے چھپ کر جمہوری عمل کوسبوتاژکرنیوالوں کونتائج مدنظر رکھنا ہونگے

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدرنے کہاہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جمہوری قوتیں ملک کودرپیش مشکلات سے نکال کر ترقی اور امن کے راستے پر گامزن کئے ہوئے ہیں اورجمہوری عمل کی حفاظت کر رہی ہیں۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمریت اورانتہاء پسند قوتوں کے حواری جمہوریت کیخلاف سازشوں میں روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ نئے حربے بھی آزمارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کواپنی آئینی حدودمیں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیناہوں گے۔ ملک کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا،اداروں کے پیچھے چھپ کرجمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کوملکی حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھنا ہو گا، ملک داخلی وخارجی چیلنجزمیںگھرا ہوا ہے۔اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔یہ وقت پیچیدگیاں پیداکرنے کانہیں اس لئے موجودہ نازک حالات میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے جوعناصر جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

مقبول خبریں