ورلڈکپ میں نیمار کی اداکاری کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جانے لگا

امریکی نیشنل آئس ہاکی لیگ کے میسکوٹ تک نے نیمار کے انداز میں انجری کا جھوٹا بہانہ بنانے کی نقل کی ہے۔


Sports Desk July 10, 2018
امریکی نیشنل آئس ہاکی لیگ کے میسکوٹ تک نے نیمار کے انداز میں انجری کا جھوٹا بہانہ بنانے کی نقل کی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

برازیلی اسٹار نیمار کی ورلڈ کپ کے دوران پنالٹی لینے کیلیے اداکاری کرنے پر دنیا بھر میں مذاق اڑایا جارہا ہے۔

نیمار ورلڈ کپ کے دوران پنالٹی لینے کیلیے اداکاری کرنے پر دنیا کے سامنے مذاق بن گئے۔ خاص طور پر نیمار چیلنج وائرل ہوچکا جس میں شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر نیمار کی طرح نیچے لوٹ پوٹ ہوکر دکھائیں، جس کے جواب میں شائقین دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

امریکی نیشنل آئس ہاکی لیگ کے میسکوٹ تک نے نیمار کے انداز میں انجری کا جھوٹا بہانہ بنانے کی نقل کی ہے۔

 

مقبول خبریں