راجر فیڈرر کی کرکٹ صلاحیتوں پر سچن ٹنڈولکر حیران

فیڈرکے ہاتھوں اور آنکھوں میں کمال کی ہم آہنگی ہے، ہمیں ایک دوسرے سے کرکٹ اور ٹینس نوٹس کا تبادلہ کرنا چاہیے، سچن


Sports Desk July 11, 2018
فیڈرکے ہاتھوں اور آنکھوں میں کمال کی ہم آہنگی ہے، ہمیں ایک دوسرے سے کرکٹ اور ٹینس نوٹس کا تبادلہ کرنا چاہیے، سچن۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی کرکٹ صلاحیتوں پر سچن ٹنڈولکر بھی حیران رہ گئے۔

سابق بھارتی اسٹار خود ٹینس کے شوقین اور فیڈرر کے دوست بھی ہیں، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ فیڈرکے ہاتھوں اور آنکھوں میں کمال کی ہم آہنگی ہے، ہمیں ایک دوسرے سے کرکٹ اور ٹینس نوٹس کا تبادلہ کرنا چاہیے۔

ومبلڈن کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فیڈرر ڈیفنس شاٹ کھیل رہے ہیں، اس ویڈیو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا، جس نے بعد میں ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ چارٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مذاق کے طورپر فیڈرر کو دنیا کا نمبر ون ٹیسٹ بیٹسمین قرار دیا گیا تھا۔

 

مقبول خبریں