- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
جھانوی کپور کی ’’دھڑک‘‘ کو پاکستان میں سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا
لاہور: بالی وڈ پربرسوں راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’ دھڑک‘‘ کو پاکستان میں نمائش کیلیے سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔
بالی وڈ کے معروف پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے تیار ہونے والی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’ دھڑک ‘‘ کو پاکستان میں نمائش کیلیے پنجاب فلم سنسر بورڈ نے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔ فلم کا سنسر شو گذشتہ روز لاہور میں ہوا ، شو میں شامل اراکین نے بغیر کسی اعتراض کے فلم کو عام نمائش کی اجازت دے دی ۔
ڈائریکٹر شاشانک کائیتن کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’’دھڑک ‘‘ مراٹھی زبان کی سپر ہٹ رومانوی فلم ’’سائرات‘‘ کا ری میک ہے جو کالج میں زیر تعلیم دو مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کی محبت پر مبنی ہے۔
فلم ترقی پذیر معاشروں میں پائے جانے والی قدامت پسندی اوربرادری ازم کے باعث پیش آنے والے مسائل بالخصوص آنر کلنگ پربھی روشنی ڈالتی ہے ۔ فلم کی لیڈ کاسٹ لیجنڈ فنکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشا ن کھتر شامل ہیں جن کی بے مثال اداکاری نے فلم کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’ دھڑک ‘‘کی کامیابی سے بالی وڈ کی کہکشاں میں دو نئے اسٹار فنکاروں کا اضافہ ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔