سلواوور ریٹ کرکٹ میں بھی ’ شاٹ کلاک‘ کی تجویز آگئی

شاٹ کلاک کی ان دنوں ٹینس میں بھی ٹاپ لیول پر بھی آزمائش ہورہی ہے۔


Sports Desk August 09, 2018
شاٹ کلاک کی ان دنوں ٹینس میں بھی ٹاپ لیول پر بھی آزمائش ہورہی ہے۔ فوٹو: فائل

کرکٹ میں بھی 'شاٹ کلاک' کی تجویز سامنے آگئی۔

لارڈز میں ہونے والی ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ سلو اوور ریٹ کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے شاٹ کلاک کا استعمال کیا جائے، جس کے تحت ڈیڈ ٹائم میں گھڑی کی ٹک ٹک وقت ضائع ہونے کی نشاندہی اور جلد اگلی گیندکے لیے تیارہونے کا اشارہ کرے گی۔

یاد رہے کہ شاٹ کلاک کی ان دنوں ٹینس میں بھی ٹاپ لیول پر بھی آزمائش ہورہی ہے۔ جس میں پوائنٹ کے درمیان پلیئرز کو مقابلہ شروع کرنے کیلیے 25 سیکنڈ کا وقت دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں