مشتاق احمد نے بنگلہ دیشی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے سے معذرت کرلی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہی کام کرنا چاہتا ہوں، مشتاق احمد


Sports Reporter August 27, 2018
پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہی کام کرنا چاہتا ہوں، مشتاق احمد فوٹو:فائل

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کے مشورے پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کو بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے پیشکش کی تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہی کام کرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ انگلش کاﺅنٹی اور آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں