وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

بااثر اور طاقتور لوگوں سے مہم کا آغاز کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک September 02, 2018
صوبے میں کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کیا ہے، عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا، تمام وسائل شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود پر صرف ہوں گے، جبکہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی ہمارا طرہ امتیاز ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عثمان بزدارکا پہلا دورہ جنوبی پنجاب تنازعات کا شکار

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مہم کا آغاز با اثر اور طاقتور لوگوں سے کیا جائے گا اور اس دوران کسی بھی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا بلکہ بلا امتیاز آپریشن ہوگا۔

 

مقبول خبریں