پارکوں کی آرائش کا مکمل منصوبہ تیار کیا جائے ہاشم رضا زیدی

درختوں کی کاٹ چھانٹ، روشنی کا معقول انتظام اورپودوں کی افزائش کی جائے.


Staff Reporter May 27, 2013
درختوں کی کاٹ چھانٹ، روشنی کا معقول انتظام اورپودوں کی افزائش کی جائے۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کو کے ایم سی کے زیر انتظام تمام چھوٹے بڑے پارکس کا تفصیلی سروے کرنے اور ان کی تزئین وآرائش کیلیے ایک مکمل پلان تیارکرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ تعطیلات اور فرصت کے اوقات میں شہریوں کو دلکش اور پرفضا ماحول میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کچھ وقت گزارسکیں۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس کو جاری کی گئی ہدایت میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ سبزہ و شجر کاری کے ساتھ ساتھ پارکس میں صفائی ستھرائی ، درختوں کی کاٹ چھانٹ اور روشنی کا معقول انتظام بھی کیاجائے خصوصاً باغ ابن قاسم، کلفٹن بیچ پار ک، جھیل پارک میں آنے والے شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔



انھوں نے کہاکہ ان تمام پارکس کی تزئین وآرائش کیلیے ایک مکمل پلان تیار کیاجائے جبکہ موسمی پھولوں کے ساتھ سایہ دار اور دلکش درختوں کا بھی اضافہ کیاجانا چاہیے جن سے یہ پارکس مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب نظر آئیں، انھوں نے کہاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام قائم کی گئی نرسری میں بڑی تعداد میں مختلف اقسام کے موسمی اور دیگر پودے تیار کیے جائیں جنھیں شہر کی بڑی شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف لگایا جائے تاکہ پرائیویٹ نرسریوں سے پودے خریدنے کی ضرورت نہ پڑے۔

مقبول خبریں