فیفا ایوارڈ کے لیے کرسٹیانو رونالڈو مورڈرک اور صلاح شارٹ لسٹ میسی آئوٹ

فاتحین کا فیصلہ 24 ستمبر کو لندن میں پلیئرز، کوچز ، صحافیوں اور سپورٹرز کے ووٹس سے کیا جائے گا۔


Sports Desk September 04, 2018
فاتحین کا فیصلہ 24 ستمبر کو لندن میں پلیئرز، کوچز ، صحافیوں اور سپورٹرز کے ووٹس سے کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

فیفا کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ پانے کیلیے کرسٹیانو رونالڈو، لوکا مورڈک اور محمد صلاح کو شارٹ لسٹ کرلیاگیا جب کہ لیونل میسی اس میں جگہ برقرار نہیں رکھ پائے۔

رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں رئیل میڈرڈ کویوئیفا چیمپئنز ٹرافی کا حقدار بنوایا،موڈرک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کو ورلڈ کپ فائنل تک رسائی دلائی۔ اسی طرح صلاح نے بھی لیورپول کیلیے 44 گول کیے، کوچ ایوارڈ کیلیے ورلڈ کپ فاتح فرنچ ٹیم کے ڈیڈائر ڈیس چیمپس، زلاٹکو ڈیلک اور زین الدین زیڈان حتمی3 کی فہرست میں موجود رہے۔

فاتحین کا فیصلہ 24 ستمبر کو لندن میں پلیئرز، کوچز ، صحافیوں اور سپورٹرز کے ووٹس سے کیا جائے گا۔

مقبول خبریں