بین اسٹوکس نے خوشیاں مناتے ہوئے عادل رشید کو ہی مکا رسید کردیا

آل رائونڈر جب بولر کو گلے لگا رہے تھے تو ان کے ہاتھ کی زد میں اتفاقی طور پر عادل رشید آگئے۔


Sports Desk September 04, 2018
آل رائونڈر جب بولر کو گلے لگا رہے تھے تو ان کے ہاتھ کی زد میں اتفاقی طور پر عادل رشید آگئے۔ فوٹو: فائل

انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس نے بھارت سے چوتھے ٹیسٹ کے دوران اپنے ہی ساتھی لیگ اسپنر عادل رشید کو مکا رسید کردیا تاہم ایسا خوشیاں منانے کے دوران ہوا۔

بھارت کی دوسری اننگز کے دوران 61 ویں اوور میں جب معین علی نے اجنکیا راہنے کو 51 رنز پر آئوٹ کیا تو اس اہم وکٹ کی خوشیاں منانے کیلیے اسٹوکس ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ معین کی جانب لپکے، آل رائونڈر جب بولر کو گلے لگا رہے تھے تو ان کے ہاتھ کی زد میں اتفاقی طور پر عادل رشید آگئے جو معین کے پیچھے کھڑے تھے، اسٹوکس کا ہاتھ ان کی ناک پر پڑا۔

مقبول خبریں