سعودی عدالت نے بیوی کو تھپڑمارنے پرشوہر کو 10 دن قید اور 30 کوڑوں کوسزا سنادی

عدالت نے کوڑوں کی سزا کے دوران بیوی کی موجودگی بھی لازم قرار دی تاکہ وہ اپنے شوہر کو اذیت سے گزرتے ہوئے دیکھ سکے


ویب ڈیسک June 05, 2013
عدالت نے حکم دیا کہ ملزم ایسے دینی اجتماعات اور کورس میں بھی شریک رہے گا جہاں بیویوں کے ساتھ برتاؤ کی تربیت دی جائے گی، فوٹو:فائل

سعودی عرب کی عدالت نے بیوی کو تھپڑ مارنے پر شوہر کو 10 دن قید اور 30 کوڑوں کی سزا سنادی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے القطیف میں ایک خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس پر عدالت نے اس کے شوہر کو 10 دن قید اور30 کوڑے مارنے کی سزا سنائی ، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم ایسے دینی اجتماعات اور کورس میں بھی شریک رہے گا جہاں بیویوں کے ساتھ برتاؤ کی تربیت دی جائے گی، عدالت نے کوڑوں کی سزا کے دوران بیوی کی موجودگی کو بھی لازم قرار دیا تاکہ وہ اپنے شوہر کو اسی اذیت سے گزرتے ہوئے دیکھ سکے جس سے وہ گزری تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں