گانے کو دل کرتا ہے لیکن صحت اجازت نہیں دیتی ‘ریشماں

اپنی علالت کے دوران حکومت کی مدد اور پرستاروں کی دعائوں پر مشکور ہوں اورجب تک زندگی ہے اسےفراموش نہیں کر سکتی، ریشماں


این این آئی June 11, 2013
فوٹو : فائل

نامور گلوکارہ ریشماں نے کہا ہے کہ گائیگی کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بھرپور عزت ملی 'آج بھی گانے کو دل کرتا ہے۔

لیکن صحت اس کی اجازت نہیں دیتی ۔گلوکارہ ریشماں نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں اور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی مجھے بیحد پذیرائی ملی ۔ انھوں نے کہا کہ اب میں بہت کمزور ہو چکی ہوں ' گانے کو دل کرتا ہے لیکن اب صحت اس کی اجازت نہیں دیتی ۔ اپنی علالت کے دوران حکومت کی مدد اور پرستاروں کی دعائوں پر مشکور ہوں اور جب تک زندگی ہے اسے فراموش نہیں کر سکتی۔

مقبول خبریں