نیشنل میکڈونلڈز انٹر اسکول سوئمنگ چیمپئن شپ

ایچی سن نے ٹائٹل قبضے میں کرلیا، اذلان خان ایونٹ کے بہترین سوئمر قرار۔


Sports Reporter October 15, 2018
ایچی سن نے ٹائٹل قبضے میں کرلیا، اذلان خان ایونٹ کے بہترین سوئمر قرار۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: نیشنل میکڈونلڈز انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل ایچی سن کالج نے جیت لیا۔

پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ پول میں منعقدہ 2 روزہ نیشنل میکڈونلڈزانٹراسکول چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 65 اسکولوں کے 413 طلبا اور طالبات شریک ہوئے۔

6 سال سے 20 سال تک کے سوئمرز نے بٹرفلائی ، بیک اسٹروک ،فری اسٹائل سمیت متعدد مقابلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تاہم چیمپئن شپ کے بہترین پلیئر کا اعزاز جی سی یونیورسٹی کے اذلان خان نے اپنے نام کرکے شائقین سے بھر پورداد سمیٹی، اذلان خان نے200 میٹر آئی ایم، 100 میٹر بٹر فلائی ، 100میٹر بیک اسٹروک میں گولڈ میڈلزجیتے جبکہ50 میٹر فری اسٹائل مقابلے میں بھی فتحیاب ہوکرچیمپئن شپ کے تیز ترین سوئمرکا اعزاز بھی حاصل کیا۔

انڈر8 میں دیان کاشف، انڈر10میں مہد صادق لون، انڈر12میں میکائل فیصل جبکہ انڈر 16میں ایان فیصل چیمپئن شپ کے چیمپئنزبننے میں کامیاب رہے، اس موقع پرکامیاب سوئمرز کی خوشی بھی قابل دید تھی۔

مقبول خبریں