ظہیرعباس کی اسپتال سے گھر منتقلی

آپریشن کے بعد مطمئن اور بہتری محسوس کر رہا ہوں، ظہیرعباس


Sports Reporter October 16, 2018
آپریشن کے بعد مطمئن اور بہتری محسوس کر رہا ہوں، ظہیرعباس فوٹو:فائل

دل کے عارضے میں مبتلا سابق کپتان ظہیر عباس اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

گزشتہ دنوں سابق کپتان کی اینجیو گرافی ہوئی تھی، ڈاکٹرز نے ظہیرعباس مکمل آرام کی ہدایت کی ہے، ظہیر عباس نے کہاکہ گالف کھیلتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بڑھنے پراسپتال پہنچ گیا جہاں فوری طور پر آپریشن کرانے کو کہا گیا۔

انہوں نے کہا دل کے 2 وال متاثر تھے، ایک90 اور دوسرا 70 فیصد بند تھا،عوام اور پرستاروں کی دعاؤں کی وجہ سے آپریشن کامیاب رہا، انھوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد مطمئن اور بہتری محسوس کر رہا ہوں، 1،2 ہفتے آرام کے بعد گالف کھیلوں گا۔

مقبول خبریں