چائلڈ لیبر کی روک تھام کا پروگرام کرپشن کی نذر

70 کروڑخرچ،نتیجہ صفر،تحقیقات شروع، موجودہ وسابق پروجیکٹ ڈائریکٹرشامل تفتیش


Numainda Express November 17, 2018
70 کروڑخرچ،نتیجہ صفر،تحقیقات شروع، موجودہ وسابق پروجیکٹ ڈائریکٹرشامل تفتیش۔ فوٹو: فائل

5 ارب روپے کی خطیر رقم سے چائلڈ لیبر کے شکار بچوں کی روک تھام کا خواب کرپشن کی نذر ہو گیا جب کہ نیب لاہور نے تحقیقات شروع کر دیں۔

نیب ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلیے بنایا گیا اہم پروگرام نیب کے نشانہ پر آگیا ہے۔ محکمہ لیبر نے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے کوئی کام نہیں کیا مگر 70 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ بھی کرڈالی۔

چائلڈ پروگرام کے تحت ٹائر شاپ، ہوٹل ، پٹرول پمپس کھانے پینے کی دکانوں سمیت دیگر جگہوں پر کام کرنے والے بچوں کو وہاں سے اٹھا کر اسکولوں میں داخل کرانا تھا اور پھر ان بچوں کی تعلیم و تربیت کی نگرانی بھی کرنی تھی مگر محکمہ لیبر ان میں سے کسی ایک پروگرام پر بھی مکمل عملدرآمد نہ کرسکا اس حوالے سے محکمہ لیبر نے نیب میں پروگرام کا مکمل ریکارڈ پہنچا دیا ہے۔

نیب نے ریکارڈ ملنے پر موجودہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل شہزاد اور سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سعید وٹو سمیت دیگر افسران شامل تفتیش کر لیا۔

مقبول خبریں