سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں رکن اسمبلی ارم فاروقی بوریت مٹانے کیلئے اسکیچ بناتی رہیں

توجہ دلانے پرارم فاروقی نے تو اپنے فن کا مظاہرہ روک دیا تاہم دیگر ارکان لیپ ٹاپس اور آئی فون پر اسی انہماک سےمشغول رہے


ویب ڈیسک June 25, 2013
ارم فاروقی اسمبلی میں اپنی بوریت مٹانے کے لئےنوٹ بک پر تصویر بنانے میں مصروف رہیں۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

LONDON: سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے سنجیدگی کتنی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ارکان نے اجلاس کی بوریت سے بچنے کے لئے مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں ان میں ایک ایسی خواتون رکن بھی شامل ہیں جو اجلاس میں نوٹ بک پر پنسل سے اسکیچ بناتی رہیں۔

ملک کے عوام انتخابات میں نمائندوں کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں اپنے مسئلے کے حل کے لئے بھیجتے ہیں لیکن ان ارکان اسمبلی کا عوامی مسائل سے دور کا بھی تعلق نہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے گئے بجٹ پر بحث ہورہی ہے، اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن عبدالحسیب نے بجٹ پر مدلل بحث کی اسی دوران ایک رکن ارم فاروقی اپنی بوریت مٹانے کے لئے ڈیسک پر موجود نوٹ بک پر پینسل کے ذریعے تصویر بنانے میں مصروف رہیں۔

ساتھی خواتین ارکان کی جانب سے توجہ دلانے پر ارم فاروقی نے تو اپنے فن کا مظاہرہ روک دیا تاہم دیگر ارکان اپنے لیپ ٹاپس اور آئی فون میں اسی انہماک سے مشغول رہے جس طرح وہ ایوان میں بھیجے ہی اسی لئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں