تنخواہ دار ملازمین کو لیٹ گوشوارے جمع کرانے پراستثنیٰ دینے کا فیصلہ

چھوٹ دینے کامیکنزم جلدطے کیاجائیگا،4لاکھ 2ہزارملازمین کوریلیف ملے گا،ایف بی آر


Numainda Express November 28, 2018
چھوٹ دینے کامیکنزم جلدطے کیاجائیگا،4لاکھ 2ہزارملازمین کوریلیف ملے گا،ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آڈٹ کیلیے منتخب تنخواہ دار ملازمین کولیٹ گوشوارے جمع کروانے پرجرمانے سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے آڈٹ کیلیے منتخب 4 لاکھ 2 ہزار 176 تنخواہ دار ملازمین کو ریلیف ملے گا۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میںکہا کہ گزشتہ حکومت نے دیر سے گوشوارے جمع کرانے کی بنیاد پر تنخواہ دار ملازمین کو آڈٹ کیلیے منتخب کیا تھا اور دیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں پر جرمانہ بھی گزشتہ حکومت کا عائد کردہ ہے۔

حماد اظہرکاکہنا ہے کہ حکومت ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں لوگوں کو سہولت دینے کا عزم رکھتی ہے اس لیے موجودہ حکومت نے آڈٹ کیلیے منتخب تنخواہ دار ملازمین کے آڈٹ کیس ختم کرنے کیلیے جرمانے سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

مقبول خبریں