پین اورکوہلی میں گرما گرمی ،آپس میں ٹکرانے پرامپائر کی مداخلت

اسپورٹس ڈیسک  منگل 18 دسمبر 2018
دونوں کپتانوں کے درمیان چوتھے روز بھی گرما گرمی کا سلسلہ جاری رہا (فوٹو: ٹوئٹر)

دونوں کپتانوں کے درمیان چوتھے روز بھی گرما گرمی کا سلسلہ جاری رہا (فوٹو: ٹوئٹر)

 پرتھ: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پرتھ ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کپتان ٹم پین اور بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی کے درمیان چوتھے روز بھی گرما گرمی کا سلسلہ جاری رہا، ایک موقع پر دونوں آپس میں ٹکرا گئے جس پر اتنی تلخ کلامی ہوئی کہ امپائر کو مداخلت کرنا پڑ گئی۔

چوتھے روز پہلے سیشن کے دوران ٹم پین جب سنگل رن کے لیے دوڑے تو ویرات کوہلی گیند تھامنے کی کوشش میں راہ میں حائل ہوگئے جس پر ان کی ٹکر ہوئی، بھارتی کپتان گیند تھام کر مڈ آن کی جانب جانے لگے تو میزبان قائد نے چند قدم ان کا پیچھا کیا اور کچھ الفاظ بھی بولے۔

https://twitter.com/DRajuanandhan/status/1074526502383845377

کوہلی نے کہا کہ میں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا آپ کیوں غصہ ہورہے ہو؟ جس پر پین نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، تم نے ہی گزشتہ روز غصہ کیا تھا، اب کیوں خود کو ٹھنڈا ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہوں۔

verat kohli phadda

اس موقع پر امپائر کرس گفینی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ’ بس بہت ہوگیا‘، جس پر پین بولے کہ کیا ہم بات بھی نہیں کرسکتے تو گفینی نے کہا کہ نہیں، آپ لوگ کپتان ہیں گیم پر توجہ دیں۔ جب پین 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کوہلی نے کچھ الفاظ کہے جس پر آسٹریلوی کپتان نے بھی پلٹ کر انھیں جواب دیا۔

verat kohli phadda 2

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔