سوڈان میں حکومت مخالف مظاہروں میں 19 افراد ہلاک

گندم اور پٹرول کے شدید بحران اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاج میں 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل


ویب ڈیسک December 28, 2018
سوڈان میں ایک ہفتے سے گندم اور پٹرول کے شدید بحران پر پُرتشدد احتجاج جاری ہے۔ فوٹو : فائل

SIALKOT: سوڈان میں گندم اور پٹرول کے شدید بحران پر ایک ہفتے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جب کہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اعلیٰ پولیس حکام بھی شامل ہیں۔

Sudan 3

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 دسمبر سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شروع ہونے والے مظاہروں میں کم سے کم 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔

Sudan 2

ادھر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر مقامی صحافی تنظیم نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور کسی بھی حکومتی تقریب کی کوریج نہیں کی جا رہی ہے۔

Sudan 4

واضح رہے کہ اکتوبر 2017 میں امریکا کی جانب سے معاشی پابندیاں ختم کرنے کے باوجود سوڈان کی معیشت بحال نہیں ہوسکی ہے، سوڈان کی کرنسی کو مسلسل گراوٹ کا سامنا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی تشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں