ساہیوال متاثرین کو کون اسلام آباد لایا تحقیقات کا حکم

چیئرمین سینیٹ نے معاملے پر پنجاب حکومت سے وضاحت مانگ لی۔


Numainda Express January 27, 2019
چیئرمین سینیٹ نے معاملے پر پنجاب حکومت سے وضاحت مانگ لی۔ فوٹو: فائل

ایوان صدر نے ساہیوال سانحہ کے متاثرین کو اسلام آباد لانے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ متاثرہ خاندان کو کون اسلام آباد لے کرآیا۔

دوسری جانب ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے متاثرہ خاندان کو ملاقات کے لیے نہیں بلایا گیا۔ میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلائی گئیں۔

ترجمان سینیٹ نے بھی اس ملاقات کی تردید کی، چیئرمین سینیٹ نے ایوان کے مطالبے پر تحقیقات کے لیے معاملہ کمیٹی داخلہ کے سپرد کیا ہے، میڈیا پر ملاقات پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین سینیٹ نے معاملے پر پنجاب حکومت سے وضاحت مانگ لی۔

 

مقبول خبریں