مسلم لیگ ن کے ایم این اے نور الحسن تنویر کا اقامہ بھی چیلنج

عدالت نور الحسن تنویر کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دے، سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق


Numainda Express February 03, 2019
عدالت نور الحسن تنویر کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دے، سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق فوٹوفائل

ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کے بعدایک اور(ن) لیگی رکن قومی اسمبلی کا اقامہ چیلنج کردیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے این اے 169 بہاولنگر سے اپنے مخالف امیدوار نورالحسن تنویرکے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اعجاز الحق کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے مدمقابل امیدواراقامہ رکھتے ہیں، یو اے ای کے اکاؤنٹس نامزدگی فارمز میں ظاہر نہیں کیے، عدالت نور الحسن تنویر کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دے۔

مقبول خبریں