سیلاب اور بارش متاثرین کیلیے خوراک کے 10ہزار پیکٹ بلوچستان حکومت کے حوالے

تھیلوں میں چاول، گھی، دالیں، چینی، خشک دودھ، چائے او ر دیگر اشیاکے علاوہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ بھی شامل ہے۔


Numainda Express March 07, 2019
تھیلوں میں چاول، گھی، دالیں، چینی، خشک دودھ، چائے او ر دیگر اشیاکے علاوہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ بھی شامل ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کیلئے خوراک کے دس ہزار پیکٹ بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیے۔

بلوچستان حکومت کی درخواست پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے لاجسٹک ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی تھی جلد خوراک کے دس ہزارتھیلوں کی کھیپ بلوچستان روانہ کی جائے جس کے بعد خوراک کے آٹھ ہزار تھیلے ڈپٹی کمشنر اتھال جبکہ دو ہزار تھیلے ضلعی انتظامیہ خضدار کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

متاثرین کیلیے خوراک کے تھیلوں میں چاول، گھی، دالیں، چینی، خشک دودھ، چائے او ر دیگر اشیاکے علاوہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں