8 سالہ سعدیہ اور کم سن محمد عمر کے والدین کی تلاش

سعدیہ 3 ماہ قبل حیدرآباد میں ٹرین سے اور عمر2 ماہ قبل ٹول پلازہ سے ملا تھا


Numainda Express March 12, 2019
دونوں بچے خود کو کراچی کے علاقوں قائد آباد اور بھینس کالونی کے رہائشی بتاتے ہیں

ISLAMABAD: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن اور جامشورو سے ملنے والے کم سن بچی اور بچے کے والدین کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا بچی شیلٹر ہاؤس اور بچہ ایس او ایس ویلیج جامشورو میں مقیم ہے۔

3 ماہ قبل حیدرآباد میں ٹرین سے7 سے8 سال کی بچی ملی تھی جو اپنا نام سعدیہ اور والد کا نام ظفر جبکہ بھائی کا نام مظہر بتاتی ہے۔ بچی کے مطابق وہ قائد آباد کراچی کی رہائشی ہے۔ جس کے والدین کو اس وقت سے تلاش کیاجارہا ہے تاہم تاحال کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔2 ماہ قبل جامشورو پولیس کو ٹول پلازہ کے قریب سے بچہ ملا تھا جو اپنا نام محمد عمر بتاتا ہے جسے ورثا کا معلوم نہ ہونے پرایس او ایس چلڈرن ولیج کے سپرد کر دیا گیا۔

محمد عمر کے مطابق اسے کسی نے بھینس کالونی کراچی سے اغوا کیا اور ٹول پلازہ پر چھوڑ دیا۔ محمد عمر اپنے والد کا نام غلام محمد بتاتا ہے جو ایک جنرل اسٹور چلاتے ہیں اور ماں کا نام کرن ہے۔ محمد عمر کے مطابق اس کی 2 بہنیں اور بھائی ہے جس کا نام ندیم ہے۔ اسے اپنے گھر کا پتا معلوم نہیں۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچی اور بچے سے متعلق کوئی شکایت بھی کسی تھانے میں درج نہیں کروائی گئی۔

مقبول خبریں