ورلڈکپ میں شرکت کا عزم عابد علی نے فٹنس کی ابتدائی آزمائش کر لی

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران انفرادی طور پر انھوں نے اپنی فٹنس کو جانچا۔


Sports Reporter/Abbas Raza April 12, 2019
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران انفرادی طور پر انھوں نے اپنی فٹنس کو جانچا۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے امیدوار عابد علی نے اپنی فٹنس کی ابتدائی طور پر آزمائش کر لی ہے۔

پاکستان ون ڈے کپ میں خیبرپختونخواکی نمائندگی کرنے والے اوپنر جمعہ کو فائنل سے قبل 2روز کا وقفہ ہونے کی وجہ سے لاہور آئے تھے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران انفرادی طور پر انھوں نے اپنی فٹنس کو جانچا،ذرائع کے مطابق یویو ٹیسٹ میں عابد نے17.4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عباس اور محمد حسنین کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ اور فٹنس ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ عابد علی فائنل میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں