بھارت میں پسند کی شادی پر شوہر کو کندھے پر اُٹھا کر گاؤں کا چکر لگانے کی سزا

پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے ساتھ انسانیت سوز سلوک میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک April 14, 2019
20 سالہ لڑکی کو دوسرے ذات کے لڑکے سے شادی کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ فوٹو : ویڈیو گریب

بھارت میں دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو پنچایت نے شوہر کو کندھے پر اٹھا کر پورے گاؤں کا چکر لگوایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کو دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے پر انسانیت سوز سزا دینے کا واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابووا کے دور دراز گاؤں دیوی گڑھ میں پیش آیا۔ لڑکی اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

پسند کی شادی پر گاؤں والوں نے 20 سالہ لڑکی کے کندھے پر اس کے شوہر کو بٹھایا اور ناتواں لڑکی کو پورے گاؤں کا چکر لگوانے پر مجبور کیا اس دوران درجنوں افراد لڑکی پر فقرے کستے رہے اور نعرے بازی بھی کی گئی۔

نوجوان لڑکی جہاں آرام کرنے کے لیے سستاتی، ہجوم اسے دوبارہ چلنے پر مجبور کردیتا، کچھ افراد اس بہیمانہ فعل کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی اور مشتعل ہجوم میں شامل 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقبول خبریں