ٹھٹھہ پی پی کا گڑھ ہے 22 اگست کو ثابت ہو جائیگا ریحانہ لغاری

این اے 237 پی پی امیدوار شمس النسا کی انتخابی مہم، کارنر میٹنگوں سے خطاب


Nama Nigar August 20, 2013
22 اگست کو ضمنی انتخاب میں ٹھٹھہ کے عوام انھیں ووٹ کی طاقت سے مسترد کر کے ثابت کردینگے کہ ضلع ٹھٹھہ آج بھی پی پی کا گڑھ اور قلعہ ہے

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ دھونس دھاندلی اور چور دروازوں سے اقتدار حاصل کرنے والوں کو عوام پہچان گئے ہیں۔

22 اگست کو ضمنی انتخاب میں ٹھٹھہ کے عوام انھیں ووٹ کی طاقت سے مسترد کر کے ثابت کردینگے کہ ضلع ٹھٹھہ آج بھی پی پی کا گڑھ اور قلعہ ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی لیبر کالونی میں این اے 237 پر پی پی کی نامزد امیدوار شمس النسا کی الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔



اس موقع پر پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ آؤٹ اسٹیشن کے چیئرمین معشوق لغاری سمیت کا تیار برادری اور اقلیتی برادری نے پی پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا، علاوہ ازیں پی پی کے سابق صوبائی وزیر صادق میمن، غلام قادر پلیجو، طیب سر کی ودیگر نے دھابے جی ٹاؤن، غریب آباد مارکیٹ، بلال نگر، ماڈل ٹاؤن ، مارکیٹ نئی آبادی، کا دورہ کیا اور مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کیا، اس موقع پر شیرازی گروپ کے رکن اور اقلیتی برادری کے سربراہ سندرداس نے اپنی برادری کے ہمراہ پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مقبول خبریں