جعلی اکاؤنٹس کیس؛آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2019
 ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کے اکاؤنٹ سے بھی جعلی اکاؤنٹس میں بڑی رقومات منتقل کی گئی تھیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کے اکاؤنٹ سے بھی جعلی اکاؤنٹس میں بڑی رقومات منتقل کی گئی تھیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

کراچی: احتساب عدالت کے منتظم جج نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم ملزم ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کو 26 اپریل تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کو گرفتار کرکے کراچی کی احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب حکام نے اہم ملزم ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کو عدالت میں پیش کیا۔ پراسیکیوٹر نیب نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کو نیب کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنا ہے راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے۔

ڈاکٹر ڈنشا کی کمپنی کو کلفٹن میں تین رفاعی پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے جب کہ ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کے اکاؤنٹ سے جعلی اکاؤنٹس میں بڑی رقم منتقل کی گئی تھی۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد ڈاکٹر ڈنشا کا 26 اپریل تک راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب حکام کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہڈاکٹر ڈنشا انکل سریا سابق صدر آصف زرداری کے کاروباری شراکت دار اور قریبی دوست ہیں۔ ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کے اکاؤنٹ سے بھی جعلی اکائونٹس میں بڑی رقومات منتقل کی گئی تھیں۔ ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کی کمپنی میسرز گلیکسی کنسٹرکشن کو کلفٹن میں تین رفاعی پلاٹ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے الاٹ کیے تھے۔ جعلی اکائونٹ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے ڈنشا انکل سریا اور ان کی کمپنی کو آصف زرداری کا فرنٹ مین قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔