امریکی سفارتخانے کے اندر کوئی فائرنگ رینج تعمیر نہیں کی جا رہی ترجمان

فائرنگ رینج کی نئے سرے سے تعمیر اسے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ہے، ترجمان امریکی سفارتخانہ


Numainda Express April 26, 2019
فائرنگ رینج کی نئے سرے سے تعمیر اسے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ہے، ترجمان امریکی سفارتخانہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے اندر کوئی فائرنگ رینج تعمیر نہیں کی جارہی۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ نے میڈیا رپورٹس کے بعد وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانے میں فائرنگ رینج کی تعمیر کے حوالے سے رپورٹس بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، وزارت داخلہ کی درخواست پر سفارتخانہ اسلام آباد پولیس فائرنگ رینج کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے، فائرنگ رینج کی نئے سرے سے تعمیر اسے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ہے۔

مقبول خبریں