انگلش شائقین نے ڈیوڈ وارنر کی شرٹ پر ’چیٹس‘ لکھ کرسوشل میڈیا پر پھیلا دیا

اسٹارک اور لیون کو’ ریگمال‘ سے گیند کو خراب کرتے دکھایا گیا۔


Sports Desk May 11, 2019
اسٹارک اور لیون کو’ ریگمال‘ سے گیند کو خراب کرتے دکھایا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ آسٹریلوی کرکٹرز کو ورلڈ کپ میں انگلش شائقین کی فوج سے سخت تنقید کا سامنا رہے گا۔

' بارمی آرمی ' نے ڈیوڈ وارنر کی ورلڈکپ شرٹ والی تصویر پر'چیٹس' لکھ کر سوشل میڈیا پر پھیلانا شروع کردیا، اسی طرح اسٹارک اور لیون کو' ریگمال' سے گیند کو خراب کرتے دکھایا گیا۔

آسٹریلوی کوچ لینگر نے کہاکہ ہم اس صورتحال کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔

مقبول خبریں