بغیر دیکھے بابر اعظم کو رن آؤٹ کرنے والے عادل رشید کی ستائش

عادل رشید نے شعیب ملک کا اپنی ہی گیند پر ڈائیولگاکر بائیں ہاتھ سے کیچ تھام کر ٹیم کو خوشی منانے کا موقع فراہم کیا تھا۔


Sports Desk May 21, 2019
عادل رشید نے شعیب ملک کا اپنی ہی گیند پر ڈائیولگاکر بائیں ہاتھ سے کیچ تھام کر ٹیم کو خوشی منانے کا موقع فراہم کیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے آخری ون ڈے میں بغیر دیکھے بابر اعظم کو رن آؤٹ کرنے والے انگلش کرکٹر عادل رشید کی ہر جانب سے ستائش ہو رہی ہے۔

میچ میں ایک موقع پر سرفراز احمد نے عادل رشید کی گیند پر سنگل لینا چاہا مگر وکٹ کیپر جوز بٹلر نے گیند تھام کر فوراً بولنگ اینڈ کی جانب اچھالی، جسے تھام کر عادل رشید نے بغیر دیکھے عقب سے ہی بیلز اڑکر بابر اعظم کو رن آؤٹ کردیا۔

اسی طرح انھوں نے شعیب ملک کا اپنی ہی گیند پر ڈائیو لگاکر بائیں ہاتھ سے کیچ تھام کر ٹیم کو خوشی منانے کا موقع فراہم کیا تھا۔

مقبول خبریں