بورڈ نے چپکے سے رات کے اندھیرے میں ڈائریکٹر کمرشل کا تقرر کردیا

لاہور کی کاروباری شخصیت بابر حامد یکم جون کو عہدہ سنبھالیں گے۔


Sports Desk May 31, 2019
لاہور کی کاروباری شخصیت بابر حامد یکم جون کو عہدہ سنبھالیں گے۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے چپکے سے رات کے اندھیرے میں ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کا تقرر کردیا۔

پی سی بی نے بابر حامد کو ڈائریکٹر کمرشل تعینات کردیا۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائیلہ بھٹی اور جنرل منیجر صہیب شیخ کے مستعفی ہونے پر یہ عہدہ مشتہر کیا گیا تھا۔

لاہور کی کاروباری شخصیت بابر حامد یکم جون کو عہدہ سنبھالیں گے،عموماً بورڈ ایسے فیصلوں کا اعلان واٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک اور پریس ریلیز کے ذریعے کرتا ہے، مگر ڈائریکٹر کمرشل کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔

جمعرات کی شب چپکے سے ویب سائٹ پر اس حوالے سے اعلان کیا گیا، بابر حامد کی تقرری پر مفادات کے تصادم کا الزام سامنے آیا ہے اسی لیے تنقید سے بچنے کیلیے بورڈ نے پریس ریلیز جاری نہیں کی۔

مقبول خبریں