حکومت سندھ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

عیدالفطر پر 4 جون بروز منگل سے 7 جون بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک May 31, 2019
عیدالفطر پر 4 جون بروز منگل سے 7 جون بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

حکومت سندھ نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر پر 4 جون بروز منگل سے 7 جون بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے 4 جون سے 7 جون تک کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

 

 

مقبول خبریں