اپنے شوہر کو ’’بیٹ مین‘‘ کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں جینیفر گارنر

وہ بین ایفیلیک کی فلم کی ریلیز کی منتظر ہیں کہ وہ سلور اسکرین پر اس کردار کو کیسے نبھاتے ہیں


APP September 12, 2013
نیفر گارنر نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ ان کے شوہر بین ایفیلیک فلم ’’مین آف اسٹیل‘‘ میں بیٹ مین کا کردار نبھارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ اداکارہ جنیفر گارنر نے کہا کہ بیٹ مین ان کا پسندیدہ کردار ہے اور انھیں خوشی ہے کہ ان کے شوہر بین ایفیلیک فلم ''مین آف اسٹیل'' میں بیٹ مین کا کردار نبھارہے ہیں ۔

ان کے شوہر نے تو ایک کمرے کو بھی چمگادڑوں کا اڈہ بنا رکھا ہے اور پہلے سے ہی وہاں بیٹ مین کا لباس بھی موجود ہے۔



تاہم وہ بین ایفیلیک کی فلم کی ریلیز کی منتظر ہیں کہ وہ سلور اسکرین پر اس کردار کو کیسے نبھاتے ہیں اور کیسے لگتے ہیں فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

مقبول خبریں