ون ڈے رینکنگ بنگال ٹائیگرز پاکستان کی چھٹی پوزیشن کیلیے خطرہ نہیں بن پائیں گے

بنگلادیشی ٹیم 90 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے پر ہے جب کہ گرین شرٹس کے 97 پوائنٹس ہیں۔


Sports Desk July 25, 2019
بنگلادیشی ٹیم 90 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے پر ہے جب کہ گرین شرٹس کے 97 پوائنٹس ہیں۔فوٹو: فائل

سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود بنگال ٹائیگرز پاکستان کی چھٹی پوزیشن کیلیے خطرہ نہیں بن پائیں گے۔

بنگلادیشی ٹیم 90 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے پر ہے جب کہ گرین شرٹس کے 97 پوائنٹس ہیں۔ آئی لینڈرز کے خلاف 3-0 کی فتح سے بنگلہ دیش کے ہاتھ صرف 3 ہی پوائنٹس آئیں گے اور اگر وہ اسی مارجن سے ہار گیا تو پھر اسے ساتویں سے نویں پوزیشن پر جانا پڑے گا۔

پہلے ون ڈے کے بعد ریٹائر ہونے والے سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا اس وقت بولنگ رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر ہیں، ان کی کیریئر بیسٹ رینکنگ7رہی جو انھوں نے نومبر 2011 میں حاصل کی تھی۔ سیریز میں دوسرے کھلاڑیوں کے پاس بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع موجود ہوگا۔

مقبول خبریں