امپائر ولسن کے وکی پیڈیا پیج میں ترمیم شائقین نے’ نابینا‘ لکھ دیا

ترمیم کے بعد ان کے وکی پیڈیا پیج پر لکھا تھا کہ جوئیل شیلڈن ولسن ایک ’بلائنڈ‘ انٹرنیشنل کرکٹ امپائر ہیں۔


Sports Desk August 06, 2019
ترمیم کے بعد ان کے وکی پیڈیا پیج پر لکھا تھا کہ جوئیل شیلڈن ولسن ایک ’بلائنڈ‘ انٹرنیشنل کرکٹ امپائر ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شائقین نے پہلے ایشز ٹیسٹ میں ذمہ داری انجام دینے والے امپائر جوئیل ولسن کے وکی پیڈیا پیج میں ترمیم کرتے ہوئے انھیں ' نابینا' لکھ دیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایجبسٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے فیلڈ امپائر ولسن نے کئی علط فیصلے دیئے، دوسرے امپائر علیم ڈار بھی اس معاملے میں پیچھے نہ رہے۔

البتہ ولسن زیرعتاب آئے، ترمیم کے بعد ان کے وکی پیڈیا پیج پر لکھا تھا کہ جوئیل شیلڈن ولسن 30 دسمبر 1966 کو پیدا ہوئے، وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے ایک 'بلائنڈ' انٹرنیشنل کرکٹ امپائر ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کی سوشل میڈیا پر کئی میمز بھی بنائی گئیں۔

مقبول خبریں