بلوچستان 8 سو ٹن بارودی مواد بر آمد فائرنگ 6 افراد ہلاک

امونیم نائٹریٹ سے لدے 16 ٹرک کراچی سے کوئٹہ آرہے تھے، کیڈٹ کالج کی بس پر فائرنگ


Numaindgan Express September 22, 2013
فرنیٹئر کورنے 16ٹرکوں سے 800 ٹن امونیم نائٹریٹ بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

BELFAST: کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے معروف کاروباری شخصیت کو اغوا کرلیا گیا۔

کیڈٹ کالج کی بس پر فائرنگ سے بس کو جزوی نقصان پہنچا شہری آبادی پر فائر کیا گیا راکٹ کھلے میدان میں جا گرا ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں بچے سمیت تین جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے فرنیٹئر کورنے 16ٹرکوں سے 800 ٹن امونیم نائٹریٹ بارودی مواد قبضے میں لے لیا سرچ آپریشن کے دوران 17مشتبہ افراد سمیت 72افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں مچھ سے نمائندے کے مطابق ہفتہ کو ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں منظوراحمد اورحضوربخش ایک خاتون کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہرکی طرف جارہے تھے نامعلوم افراد نے خاتون کو رسیوں سے باندھ کر منظور احمد اور حضور بخش کو ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے لیویز نے نعشیں ہسپتال پہنچائیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔



مچھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نصر اللہ کو قتل کردیا اور نعش ویرانے میں پھینک دی مقتول کو شکلات کا رہائشی بتایا گیا ہے ،گنداخہ کے علاقے تھانہ باغ ہیڈ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سونا خان جاں بحق ہوگیا۔ تربت کے علاقے کوشکلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔تربت سے نامعلوم مسلح افراد معروف کاروباری شخصیت سیٹھ جاوید کو اغوا کرکے لے گئے پنجگور میں نامعلوم افراد نے کیڈٹ کالج کی بس پر فائرنگ کردی جس سے بس کو نقصان پہنچا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں شہر کی طرف فائرکیا گیا راکٹ کھلے میدان میں گر کر پھٹ گیا جس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں