وکی لیکس کے متعلق فلم ’’دی ففتھ اسٹیٹ‘‘ 18اکتوبرکو ریلیز ہوگی

وکی لیکس ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر دی ففتھ اسٹیٹ کے اسکرپٹ کو شائع کر دیا ہے


Online September 24, 2013
وکی لیکس ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر دی ففتھ اسٹیٹ کے اسکرپٹ کو شائع کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی فلم ساز ادارے ڈریم ورکس کی جانب سے وکی لیکس ویب سائٹ پر بنائی گئی فلم دی ففتھ اسٹیٹ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے یہ فلم امریکی اور بین الاقوامی فلمی منڈیوں میں اٹھارہ اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وکی لیکس ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر دی ففتھ اسٹیٹ کے اسکرپٹ کو شائع کر دیا ہے جولیان اسانج کی عالمی سطح پر تہلکہ مچا دینے والی ویب سائٹ نے اس فلم کے اسکرپٹ اور شامل مواد کی اعلانیہ مذمت کی ہے اور مذمت کے لیے خاصے سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا وکی لیکس نے دی ففتھ اسٹیٹ نامی فلم میں شامل مواد کو انتہائی غیرذمے دارانہ مہلک اور ویب سائٹ کے مقاصد کو شدید نقصان پہنچانے والا قرار دیا اس مناسبت سے وکی لیکس نے ایک میمو اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہے۔

''دی ففتھ اسٹیٹ'' فلم کو18اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا یہ دن وکی لیکس ادارے کا یوم اساس بھی ہے جولیان اسانج نے کچھ عرصہ قبل اپنی ویب سائٹ اور ادارے کے مخالفین کو پانچویں ریاست یا دی ففتھ اسٹیٹ قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں