قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کے انتخاب کیلیے پینل تشکیل

پینل کی جانب سے امیدوار کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی باقاعدہ اعلان کردے گا۔


Abbas Raza August 28, 2019
پینل کی جانب سے امیدوار کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی باقاعدہ اعلان کردے گا۔

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کے انتخاب کلیے پینل تشکیل دے دیا۔

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کے انتخاب کلیے پینل تشکیل دے دیا، 5 رکنی پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان، بی او جی ممبر اسد علی خان، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان شامل ہیں، پینل ٹیم منیجمنٹ کے لیے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا، ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کےلیے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے۔

ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد بیٹنگ، اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچز کے لیے انٹرویوز ہوں گے، پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا، پی سی بی انٹرویوز کے لیے فائنل کیے گئے امیدواروں کے نام جاری نہیں کرے گا، پینل کی جانب سے امیدوار کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی باقاعدہ اعلان کردے گا۔

مقبول خبریں