شعیب اختر کا میلبورن میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن

آپریشن بالکل صحیح اور کامیاب ہوا ہے، شعیب اختر


ویب ڈیسک August 29, 2019
آپریشن بالکل صحیح اور کامیاب ہوا ہے، شعیب اختر

KARACHI: سابق کرکٹر شعیب اختر کا آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہو گیا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے مداحوں کے لیے وڈیو پیغام بھی جاری کیا، آپریشن کے بعد کمرے میں منتقل ہونے کے بعد راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ آپریشن بالکل صحیح اور کامیاب ہوا ہے، تھوڑی تکلیف محسوس کررہا ہوں، جلد صحتیاب ہو جاؤں گا۔



شعیب اختر نے کہا کہ اس بار انہیں معمول کے مطابق چلنے میں 2 سے 3 ہفتے لگیں گے۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ اس سے قبل شعیب اختر کے بائیں گھٹنے کا آپریشن ہوچکا ہے جس کے بعد آج ان کے دائیں گھٹنے کا آپریشن کیا گیا۔

مقبول خبریں